حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں جئے پرکاش مورانی صدر اور  محمد جمن عرف جانی خاصخیلی جنرل سیکریٹری کے عہدوں پر بلامقابلہ کامیاب

ایچ یو جے کی الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے سال 2022-2021ء کے لیے انتخابات 28 جنوری 2021ء کو ہونے تھے تاہم تمام عہدوں پر نامزد امیدواروں کے خلاف مخالف امیدوار نا ہونے کے بعد صدر جئے پرکاش مورانی، سینئر نائب صدر ولی محمد لونڈ، نائب صدر غلام مصطفیٰ جمالی، جنرل سیکریٹری محمد جمن عرف جانی خاصخیلی، جوائنٹ سیکریٹری (i) فہیم ببر، جوائنٹ سیکریٹری (ii) سمیرا مختار اور خازن کے عہدے پر غلام فرید لاکھو بلہ مقابلا کامیاب ہو گئے، جبکہ حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے ممبر ایگزیکیوٹو کاؤنسل کے لیے محمد اقبال ملاح، منیر احمد نارائی، محمد وسیم خان، محمد رمضان شورو، زاہد کلہوڑو، ممتاز بلال، مقصود جوکھیو، غلام رسول نہڑیو آصف میمن اور نیاز بھٹی کو بھی بلہ مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.