پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی پی این این کے چیئرمین وسیم قریشی سے ملاقات

لاہور : پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے وفد کی پی این این کے چیئرمین وسیم قریشی۔ ڈائریکٹر نیوز زاہد گوگی اور بیورو چیف لاہور راحت ذوالفقار سے ملاقات ۔پی یو جے کے وفد میں صدر قمرالزمان بھٹی۔ جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔خزانچی ندیم شیخ اور ممبر ایگزیکٹو کونسل جواد حسن گل شامل تھے۔ پی یو جے کے وفد نے چیئرمین پی این این وسیم قریشی کو چینل کی نشریات کے کامیاب اور بھرپور آغاز پر مبارک باد پیش کی اور اس امر کا اظہار کیا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور پنجاب یونین آف جرنلسٹس یہ سمجھتی ہے کہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش بحران کے اس دور میں پی این این کی نشریات کا آغاز میڈیا انڈسٹری اور میڈیا ورکرز کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا اور حوصلہ کا باعث ہے۔قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا ضرورت اس بات کی ہے کہ پی این این کی انتظامیہ ہر ماہ ورکرز کو تنخواہیں ادا کرئے ۔تاکہ یہ ادارہ دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرئے۔

اس موقع پر چیئرمین پی این این نے یونین کی میڈیا ورکرز کے لئے آواز بلند کرنے کے جذبے کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ پی این این ہماراخواب ہے ۔انشاللہ ورکرز کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ نہیں آنے دیں گے۔ بروقت تنخواہیں ورکرز کا حق ہیں۔ ہماری خواہش ہے کہ ورکرز کو تنخواہ کی ادائیگی سمیت دیگر سہولتیں بھی دیں۔


جاری کردہ
خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری پی یو جے

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.