وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں پروگریسیو پینل کی کامیابی پر مبارکباد

ناصر حسین شاہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں پروگریسیو پینل کے کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو انکی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں امید ہے تمام عہدیداران صحافیوں کی فلاح و بہبود اور صحافتی اداروں کی مظبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ آزاد صحافت میں یقین رکھتی ہے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.