أج کے پر أشوب دور میں کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری

دسویں بازل شہید تائی کوانڈو چیمپین شپ کی تقریب سے عبدالوسیم۔ فہیم صدیقی۔ عبدالحسیب۔ ماسٹر محمد صدیق کا خطاب
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے صحت مند معاشرہ ہی اپنی قوم کی ترقی کا ضامن ہوتا ہے۔ أج کے پر أشوب دور میں کیھلوں کی سرگرمیاں نہاہت اہمیت کی حامل ہیں ۔ وہ گلسان اسکاوٹس أڈیٹوریم کراچی میں دسویں بازل شہید تائی کوانڈو چیمپئن شپ میں بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر شہید بازل صدیقی کے والد اور بیورو چیف جیو ٹی وی کراچی فہیم صدیقی۔ سینیٹر عبدالحسیب خان۔ ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم عبدالوسیم خان۔ سابق چیرمین ضلع وسطی ریحان ہاشمی۔ گرینڈ ماسٹر ایم نجم خان۔ چیف أرگنایزر ماسٹر محمد صدیق اور کے وی ٹی سی کے عامر شہاب بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی کو ایک مرتبہ پھر روشنیوں کا شہر بناینگے۔ عبدالحسیب خان۔ عبدالوسیم خان۔ ریحان ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلسل دسویں مرتبہ اس ایونٹ کا انعقاد قابل ستائش ہے۔ فہیم صدیقی نے کہا کہ اس چیمپئن شپ میں حصہ لینے والا ہر بچہ بازل ہے۔ انھوں نے ایونٹ کے منتظمین خاص طور پر ماسٹر محمد صدیق کو خراج تحسین پیش کیا۔ قبل ازیں ہونے والے مقابلوں میں گرلز گیٹگری میں محمد اسمعیل نینی تال والا نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ بوائز میں عارف گلاس وئیر والا اسکول نے پہلی پوزیس حاصل کرکے میدان مارا۔ جونیئر گیٹگری میں عثمان اللہ والا جونیئر کیمپس اور اسپیشل کیٹگری میں کے وی ٹی سی فاتح رہی۔ کلب کرکٹ کیٹگری میں یونیورسل ٹایئگرز تائی کوانڈو اکیڈمی نے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔

ماسٹر محمد صدیق
چیف أرگنازر
03002007956

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.