کے یو جے کے انتخابات، پروگریسیو پینل مسلسل چھٹے سال کامیاب

فہیم صدیقی صدر، لیاقت رانا جنرل سیکریٹری اور جاوید قریشی خازن منتخب
قاضی آصف اور نعیم کھوکھر نائب صدور اور فیضان لاکھانی اور سمیر قریشی جوائنٹ سیکریٹری منتخب
مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر بھی پروگریسیو پینل کے امیدواروں نے ہی کامیابی حاصل کی

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ الیکشن میں پروگریسیو پینل نے مسلسل چھٹے سال کامیابی حاصل کرکے تاریخ رقم کردی سال2022-23 کے لیے کراچی پریس کلب میں ہونے والے انتخابات میں پروگریسیو پینل نے تمام عہدوں پر کامیابی حاصل کرکے کلین سوئپ کیا ہے ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کوئی نشست حاصل نہ کرسکا۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ کرامت علی کی جانب سے جاری انتخابی نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر پروگریسیو پینل کے فہیم صدیقی نے 330 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کے امیدوار امتیاز فاران 191 ووٹ حاصل کرسکے، جنرل سیکریٹری کے عہدے پر لیاقت رانا 308 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ان کے مقابل ڈیموکریٹ کی امیدوار شازیہ حسن نے 207 ووٹ حاصل کیے خازن کے عہدے پر پروگریسیو پینل کے جاوید قریشی نے 318 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کے امیدوار قمر خان 180 ووٹ حاصل کرسکے نائب صدر کی دو نشستوں پر پروگریسیو پینل کے قاضی آصف اور نعیم کھوکھر بالترتیب 305 اور 262 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابل ڈیموکریٹ پینل کے امیدوار میاں طارق 167 اور نعمت اللّہ بخاری 169 ووٹ حاصل کرسکے جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پرفیضان لاکھانی 301 اور سمیر قریشی 284 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ان کے مقابل ڈیموکریٹ کے ماجد خان 197 اور شاہ فصیح الدین 145 ووٹ حاصل کرسکے مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر لبنی ذیشان 328 ووٹ، اسماعیل دلاور 298، سجاد کھوکھر 295، مدثر غفور 293، کاشف صدیقی 287، زاہد اقبال بھٹہ 280 اور ایم اظہر 275 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جاری کردہ
لیاقت رانا
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.