انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی طرف سے  پی ایف یوجے کے لئے نثار عثمانی (عزم و ہمت) ایورڈ پر پی یوجے اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتم تقریب پذیرائی

انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی طرف سے پی ایف یوجے کے لئے نثار عثمانی (عزم و ہمت) ایورڈ پر پی یوجے اور لاہور پریس کلب کے زیر اہتم تقریب پذیرائی
تقریب میں پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی خصوصی شرکت
انسانی حقوق کمیشن کا پی ایف یوجے کے لئے ایوارڈ پاکستان کے تمام صحافیوں کےلئے اعزاز ہے، شہزادہ ذوالفقار صدر پی ایف جے

لاہور( پ ر ) انسانی حقوق کمیشن پاکستان کی طرف سے پی ایف یوجے کے لئے نثار عثمانی ( عزم و ہمت ) ایوارڈ دینے پرپنجاب یونین آف جرنلسٹس اور لاہور پریس کلب کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں ایک تقریب پزیرائی انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے نثار عثمانی ( عزم و ہمت) ایوارڈ کو پاکستان بھر کے صحافیوں کے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔ شہزادہ ذوالفقار کا کہنا تھا کہ پی ایف یوجے نے ملک میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے تحفظ کی جنگ لڑ کر نثار عثمانی اور منہاج برنا کی جدوجہد کی تاریخ کو زندہ و جاوید کیا ہے ۔انہوں نے صحافیوں کے معاشی حقوق کے تحفظ اور بر وقت تنخواہوں کی ادائی یقینی بنانے کے لئے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا اور مالکان پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق اداروں میں بروقت تنخواہیں یقینی بنائیں اور الیکٹرانک میڈیا کے ورکرز کے لئے بھی سروس سٹرکچر بنایا جائے ۔سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کا کہنا تھا کہ ملک میں ہر طرح کی آمریت کے خلاف پی ایف یوجے نے ڈٹ کر جدوجہد کی ہے اور آج بھی پی ایف یوجے حکمرانوں کے آمرانہ ہتکھنڈوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے۔پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ یہ ایوارڈ پی ایف یوجے کی بھرپور جدوجہد کا عکاس ہے۔جو تنظمین میدان میں کھڑے کر کام کرتی ہیں وہی زندہ رہتی ہیں۔سینئر نائب صدر لاہور پریس کلب جاوید فاروقی نے کہا کہ لاہور پریس کلب مکمل طور پر پی ایف یوجے کی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے۔لانگ مارچ ہو یا کوئی تحریک لاہور کے صحافی پی یوجے اور پی ایف یوجے کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ تقریب سے پی ایف یوجے کےخزانچی ذوالفقار علی مہتو، پی یوجے کے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ، جوائنٹ سیکرٹری لاہورپریس کلب خواجہ نصیر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ پی یوجے کے نائب صدر محمد بابر، ممبر ایف ای سی سعید اختر، شبیر مغل ، پی یوجے کے ممبر ایگزیکٹو کونسل خاور بیگ ، ایپنک لاہور کے جنرل سیکرٹری احمد قریشی سمیت سینئر صحافی اور پی یوجے کے سابق صدر دین محمد درد، رفیق خان ، اقبال بخاری ،حسنین قریشی ، عمر شریف، بابرشاہ،اشرف لودھی، میاں عارف ،خالد امین ،جمال احمد اور تنویر احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.