کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات 29 جنوری کو پریس کلب میں ہوں گے

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی حتمی جنرل ممبر شپ لسٹ کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر آویزاں اور کے یو جے کی ویب سائٹ پر پوسٹ کردی گئی ہے جس کا لنک یہ ہے

https://kuj.net.pk/kuj-final-general-membership-list-2022/

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے کی ووٹر لسٹ برائے انتخابات 2022 پہلے ہی کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ اور کے یو جے کی ویب سائٹ پر موجود ہے اس کا لنک بھی یہاں شیئر کیا جارہا ہے https://kuj.net.pk/kuj-voter-list-2022/
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات آئین کے مطابق 29 جنوری 2022 کو کراچی پریس کلب میں ہوں گے جس کیلئے کرامت علی صاحب کی سربراہی میں الیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کے دیگر ارکان میں اسد بٹ، مہناز رحمن، ناصر منصور اور فیصل صدیقی شامل ہیں۔

جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.