پی ایف یو جے کا پی ایم ڈی اے کیخلاف لانگ مارچ اور دھرنے کا اعلان

ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا ہے کہ پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کالا قانون ہے ،جو ملک کے آئین اور جمہوریت کے منافی ہے ،صحافیوں کو تاریخ کے بدترین بحران کا سامنا ہے ،اظہار رائے کو دبانے کے لئے صحافیوں کو پابندیوں میں جھکڑا جا رہا ہے ،بے شمار تنخواؤں سے محروم اور جبری طور پر برطرف کئے گئے ہیں،کچھ قوتیں اظہار رائے کو ختم کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کرنے میں مصروف عمل ہیں،پاکستان کے عوام کو اظہار رائے کی اس جدوجہد میں شامل ہوں ،ماضی کی تاریخ گواہ ہے ہر دور میں آمروں کو للکارا ہے،پی ایف یو جے سمجھتی ہے کہ تاریخ ساز لانگ مارچ کریں جو کوئٹہ سے شروع ہو کرملک کےمختلف شہروں سے ہوتا ہوا پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا کی صورت اختیار کرے گا اورمطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں
میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل کےخلاف ایبٹ آباد پریس کلب میں جرنلسٹس کنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکیا ، اس موقع پر ناصر زیدی سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ,صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،جنرل سیکرٹری انور رضا ، سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ ،علی احمد خان سینئر صحافی ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری، صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سردار محمد شفیق ،جنرل سیکرٹری اے یو جے عاطف قیوم کے علاوہ ہزارہ کےاضلاع ،ہریپور ،مانسہرہ ،،بٹگرام ،قلندر آباد اور حویلیاں کے صحافیوں، سول سوسائٹی ،وکلاء ، تاجر تنظیموں کے نمائندگان،سیاسی،مذہبی جماعتوں کی تنظیموں کے قائدین بھی شریک تھے ،کنونشن میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی ،صدر نیشنل پریس کلب شکیل انجم ،اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری، صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم ،جنرل سیکرٹری سردار محمد شفیق ،سابق صدور محمد عامر شہزاد جدون ،راجہ محمد ہارون ،ایپکا پاکستان کےصدر بنارس خان جدون ، مسلم لیگ ن کے ملک شفیق اعوان ،تحریک صوبہ ہزارہ کے سلطان العارفین ،جمعیت علماء اسلام کے مولانا انیس الرحمن،عوامی نیشنل پارٹی کے سید شاہد رضا،سابق تحصیل ناظم اسحاق ذکریا، صدر ڈسٹرکٹ بار کے صدر عبدالستار خان ،ہائیکورٹ بار کے جنرل سیکرٹری ،جماعت اسلامی کے عبدالرزاق عباسی ،ایوان تجارت کے صدر ملک نعیم اعوان،ایبٹ آباد بچاؤ تحریک کے اسد خان جدون ،ہومیو پیتھک ایسوسی ایشن ہزارہ کے صدر ڈاکٹر مسعود اختر تنولی ،انجمن اتحاد شہریاں کے صدر ملک سجاد ،واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی نائب صدر جمیل اختر تنولی ،رشید خاکسار
ودیگر نے خطاب کیا ،مقررین کا کہنا تھا میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل پاکستان کے 22کروڑ عوام کو خاموش رکھنے کی سازش ہے،ملک کی بقاء کے لئے میڈیا اور آزاد عدلیہ ناگزیر ہیں،مقررین کا کہنا تھا ریجنل سطح پر حکومت نے ریجنل اخبارات کا گلا بھی گھونٹ دیا ہے،حکومت کو کالا قانون نافذ نہیں کرنے دیں گے ،موجودہ حکومت کی وجہ سے عوام شدید اضطراب کا شکار ہیں مہنگائی نے عوام بالخصوص سفید پوش طبقہ کو ختم کردیا ہے ،میڈیا عوام کی امیدوں کا مرکز ہیں ان پر جبری پابندیاں اظہار رائے کو دبانے کی کوششوں کو مسترد کرتے ہیں،ہزارہ کے عوام نے ہمیشہ تاریخ رقم کی ہے پی ایف یو جے کی تحریک کی بھرپور حمایت کرکے ساتھ نبھائیں گے،
کنونشن میں پی ایف یو جے قائدین کا کہناتھا ایبٹ آباد پریس کلب کاسماجی ،سیاسی،مذہبی جماعتوں،ٹریڈرز کے ساتھ لیزان کی مثال ملک میں کہیں نہیں ملتی ہیں،ملک میں اظہار رائے کی آزادی کے لئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے ،اور عوام میں اس بل کے اثرات پر شعور دینے کے لئے ملک بھر میں کنونشن کئے جائیں گے،ایبٹ آباد پریس کلب میں جرنلسٹس کنونشن اس تاریخی تحریک کے خلاف آغاز ہے ،انہوں نےعوام پر زور دیا کہ وہ اس جدوجہد میں شامل ہوں،میڈیا فرنٹ لائن پر ہوگا،حکومت کو دکھا دیں گے سچ کیا ہوتا ہےاور جھوٹ کیا ہے،اظہار رائے کی جنگ صحافیوں کی نہیں بلکہ عوام کے لئے ہے ،کیونکہ عام شہری کا حق ہے اس کے ٹیکس کے پیسوں سے ملک میں کیا کیاجارہا ہے،پاکستان کے عوام کو گونگا اور بہرا رکھنے کے لئے صحافیوں پر جبری پابندیاں لگائی جاتی ہیں،اخبارات اور ٹی وی پر 90 فیصد سنسر شپ ہے ،موجودہ حالات میں سیاسی جماعتیں مایوسی کا شکار ہیں،پی ایف یو جے میڈیا کی آزادی کی جدوجہد کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.