ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کا جرنلسٹس رائٹس لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان، چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے تجاویز کی بھی منظوری

ایبٹ اباد (پ ر) ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکیٹو کمیٹی کا اجلاس اے یو جے کے صدر  سید طاہر حسین شاہ  کی صدارت میں ایبٹ آباد پریس کلب میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے محمد شاہد چوہدری , اے یو جے کے سینیئر نائب صدر سہیل عباسی، نائب صدر طاہر محمود، جنرل سیکریٹری عاطف قیوم ، اسسٹنٹ سیکریٹری ایم اے تنولی ، جوائنٹ سیکریٹری جمعہ خان اور اے یو جے کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے لانگ مارچ اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے حوالے سے مشاورت کی گٸی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اے یو جے کے صدر سید طاہر حسین شاہ نے کہا کہ قرآن پاک کی سورہ القلم میں اللہ تعالیٰ نے قلم کی قسم کھائی اللہ تعالیٰ نے قلم کو علم کی اشاعت کا ذریعہ بنایا ہے اس لئے صاحب قلم کو ناموس قلم کا ہر حال میں لحاظ و پاس رکھنا چاہیے اور قلم سے اخلاق و شرافت کیخلاف کوئی بات نہیں لکھنی چاہیے۔ صحافت سے وابستہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے۔ ملکی صحافت میں علاقائی صحافی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، علاقائی صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں معاشی مشکلات کے علاوہ پولیس، انتظامیہ، جاگیردار طبقہ، سرمایہ داروں، منشیات فروشوں اور قبضہ مافیا کے ہاتھوں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وفاقی و صوبائی حکومتیں صحافیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانیاں کرواتی نظر آتی ہیں لیکن عملا صحافیوں کے مسائل حل ہونے اور کم ہونے کی بجائے بڑھتے چلے جا رہے ہیں۔ بالخصوص علاقائی صحافی کے مسائل ملک میں صحافتی تنظیم ہونے کے باوجود آج بھی حل طلب ہیں ان علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والا صحافی میڈیا ہائوسز کیلئے نیوز سروس‘ اخبارات کی سرکولیشن اور بزنس میں ممدو معاون ہے لیکن وہیں صحت‘ بچوں کی تعلیم اور گھر کا چولہا جلانے کے لئے اس کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ پی ایف یو جے ملک بھر کے صحافیوں کے حقوق کے حصول و تحفظ کے لئے لانگ مارچ کر رہی ھے۔ جس میں اے یو جے بھرپور شرکت کرے گی۔ علاقائی صحافیوں کے حقوق اور مسائل کے حل کے لئے حکومت ‘میڈیا ہائوسزاور صحافتی تنظیموں کو عملی  اقدامات کی ضرورت ہے۔ ویج ایوارڈ صرف بڑے شہروں تک ہے آج تک علاقائی سطح پر نافذ نہیں ہوا۔ علاقائی صحافیوں کیلے بھی رہائشی کالونی قائم کی جائے۔ ان کے حقوق اور مسائل کے حل کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات ہونے چاہیں ادارے علاقائی صحافیوں کو اعزازیہ دیں۔ ہمیں چاہیے کہ وہ وکلاء تنظیموں کی طرح علاقائی صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ہم ہر قدم پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ ہیں کیونکہ وہ ہماری آواز ہیں حکومتیں بڑے شہروں کے صحافیوں کو امداد دینے کا اعلان کرتی ہیں وہیں انہیں علاقائی صحافیوں کے حقوق و مراعات کا بھی خیال رکھنا چاہیے کیونکہ وہ بھی اسی ریاست کے باسی اور انہی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ تمام صحافی جو صرف صحافت کرتے ہیں حکومت 60 /63 عمر کے بعد انہیں اولڈ ایج پینشن دیے اور تمام اداروں کو کہا جائے ہر مقامی صحافی کو اس میں شامل کرے اجلاس میں مشاورت کے بعد پی ایف یو جے کے چارٹر آف ڈیمانڈ اور جرنلسٹس رائٹس لانگ مارچ کی منظوری دی گئی۔  اجلاس میں اے یو جے کی طرف سے ہزارہ ڈویژن اور صوبہ خیبر پختون خواہ کے صحافیوں کے مسائل اور مطالبات کے حوالے سے تجاویز دی گئیں۔ جن کو حتمی طور پر پی ایف یو جے کے چارٹر آف ڈمانڈ کا حصا بنانے کے لئے مطالبات کی شکل دے دی گئی۔ 

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.