کے یو جے ارکان سالانہ فیس یکم اکتوبر سے ادا کرسکِں گے

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ارکان سے سالانہ فیس کی وصولی کا آغاز یکم اکتوبر2022 سے ہوگا جس کا سلسلہ 31 اکتوبر2022 تک جاری رہے گا۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ایک اعلامیے کے مطابق آئین کے تحت ارکان سے سالانہ فیس یکم اکتوبر سے وصول کی جاتی ہے کے یو جے نے اس سلسلے میں ارکان کی آگاہی کے لیے نوٹس بھی جاری کردیا ہے فیس کے یو جے کے خازن رانا لیاقت یا مجلس عاملہ کے کسی بھی رکن کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہے، سالانہ فیس صرف 240 روپے ہے۔ 60 سال سے زائد عمر کے ارکان فیس کی ادائیگی سے مستثنی ہوں گے۔

جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.