کے یو جے نے سالانہ فیس کی وصولی کا آغاز کردیا

کے یو جے نے سالانہ فیس کی وصولی کا آغاز کردیا، کئی ارکان نے فیس جمع کرادی
ارکان 31 اکتوبر تک سالانہ فیس 240 روپے جمع کراسکتے ہیں، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ارکان سے سالانہ فیس کی وصولی کا آغاز کردیا ہے جو 31 اکتوبر 2021 تک وصول کی جائے گی کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئین کے مطابق یونین کے ارکان سے فیس کی وصولی کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے جمعہ کو کراچی یونین آف جرنلسٹس کے کئی ارکان نے اپنی فیس جمع کرائی اور یہ سلسلہ 31 اکتوبر تک جاری رہے گا اس سلسلے میں کراچی پریس کلب کے نوٹس بورڈ پر نوٹس بھی آویزاں کردیا گیا ہے۔ کے یو جے کے ارکان خازن لیاقت رانا یا مجلس عاملہ کے کسی بھی رکن کے پاس سالانہ فیس 240 روپے جمع کراسکتے ہیں۔

جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.