پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا 4 مارچ کو  نوائے وقت کے باہر بھرپوراحتجاج کا اعلان

لاہور( پ ر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس صدر قمرالزمان بھٹی کی زیر صدارت لاہور پریس کلب میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر محسن علی ۔نائب صدر محمد بابر۔جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن ۔سیئنر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی۔خزانچی ندیم شیخ ممبران ایگزیکٹو کونسل صبا ممتاز بانو۔ جاوید ہاشمی۔قمر جبار۔ عمران چودھری۔ خاور بیگ نے شرکت کی ۔اجلاس میں نوائے وقت سمیت دیگر اداروں میں میڈیا ورکرز کی بدترین معاشی صورتحال اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملات پر غور کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا چونکہ نوائے وقت میڈیا گروپ میں تمام ملازمین شدید ذہنی دبائو میں کام کرنے پر مجبور ہیں ۔ نوائے وقت گروپ کی ایڈیٹر رمیزہ نظامی نے بیک جنبش قلم، سینکڑوں ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے اور درجنوں ملازمین کو جبری ریٹائرڈ کیا گیا ہے جس میں سینئر رپورٹر معین اظہر۔ ڈاکٹر سیف اللہ سیپرا۔ ایف ایچ شہزاد۔ فرزانہ چودھری سمیت دیگر سٹاف شامل ہے ۔اسی طرح اس ادارے نے فوٹو گرافر سیکشن پورا بند کر کے فوٹو جرنلسٹس کا معاشی قتک عام کیا ہے جو کسی طرح قابل قبول نہیں ۔ایگزیکٹو کونسل نے نوائے وقت اور دی نیشن میں ہونے والے ان تمام اقدامات کو ورکرز دشمن اور خلاف قانون قراردیا۔ ایگزیکٹو کونسل نے 4 مارچ کو سہ پہر ساڑھے تین بجے نوائے وقت کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان کیا۔صدر پی یوجے قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ تمام صحافی تنظیمیں4 مارچ کے احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کے لئے پرعزم ہیں جبکہ پی یوجے نوائے وقت متاثرین سمیت تمام اداروں کے ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے ۔وقت آگیا ہے کہ متاثرین اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن نے بتایا کہ پی یوجے تمام متاثرین کو قانونی مدد بھی فراہم کرئے گی۔ اس ضمن میں لیگل لاء فرم۔کے رانا دلاور ایڈووکیٹ اور معروف وکیل ندیم زمان قریشی سمیت دیگر سینئر وکلاسے مشاورت مکمل ہوچکی ہے پی یوجے جلد متاثرین میڈیا ورکرز کی ان وکلاء سے ایک میٹنگ کا اہتمام کرئے گی اور کیسز متعلہ عدالتوں میں دائرکیے جائیں گے۔اجلاس میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر خواتین جرنلسٹس کے لئے ایک ایوارڈ تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ۔اس سلسلہ میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گی جس میں تمثیلہ چشتی۔ شاہدہ بٹ۔ صبا ممتاز بانو۔سعدیہ صلاح الدین ۔فرزانہ چودھری۔ سمعیہ اعجاز اور سعدیہ مقبول کو بطور ممبر نامزد کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خواتین کمیٹی وویمن ڈے کے موقع نہ صرف تقریب منعقد کرے گی بلکہ اشاعتی و نشریاتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین صحافیوں اور ورکرز کے حقوق کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرے گی بعد ازاں پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے ایپنک لاہور کے جنرل سیکرٹری اصغر خان ۔نوائے وقت ورکرز یونین کے صدر نوید لطیف بٹ۔ جنرل سیکرٹری انیل، لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف اور نائب صدر صداقت مغل سے ملاقات کی ۔اس موقع پر تمام سی بی اے یونین کے قائدین نے 4 مارچ کو نوائے وقت آفس کے باہر احتجاج میں بھرپور شرکت کا عزم کیا۔

جاری کردہ
خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری پی یوجے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.