کراچی پنوعاقل پریس کلب کے صدر پریل دایو سمیت تین صحافیوں کے اغوا اور تشدد کے خلاف صحافیوں کا سندہ اسیمبلی میں احتجاج

کراچی پنوعاقل پریس کلب کے صدر پریل دایو سمیت تین صحافیوں کے اغوا اور تشدد کے خلاف صحافیوں کا سندہ اسیمبلی میں احتجاج

صحافیوں کے احتجاج کا وزیر اعلی سندھ سید مُراد علی شاھ نے نوٹیس لے لیا

وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کے صحافی رہنمائوں سے مذاکرات

سندھ جرنلسٹس کونسل کے باني غازی جھنڈیر، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدرفھیم صدیقی، پی ایف یو جے کے رہنما صدر سید حسن عباس، سید منور عالم
امداد سومرو، وحید راجپر، شبیر لاشاری،طاہر صدیقی، ودیگر صحافی رہنمائوں نے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو بتایا کہ مسلح ملزمان نے پنوعاقل پریس کلب کے صدر پریل دایوسمیت تین مقامی صحافیوں کو اغوا کرکے انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ بنایا ہے، وقوعہ کے وقت تھانہ پنوعاقل کا ایس ایچ او عملے سمیت تھانہ چھوڑ کر فرار ہوگیا اور گھنٹوں تک تھانہ جدید اسلحہ سے لیس ملزمان کے قبضے میں رہا، صحافیوں کے احتجاج پر ملزمان کیخلاف اغوا کے دو واقعات کی ایف آئی آریں درج ہوچکی ہیں لیکن گذشتہ چار روز سے سکھر پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کے برعکس انہیں پروٹوکول فراہم کر رہی ہے۔۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا کہ اس صورتحال میں بااثر ملزمان سے پنوعاقل کے صحافیوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں


صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے
احتجاج میں شامل صحافیوں کو یقین دلایا کہ متاثر صحافیوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے گا اور واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیگی
انھونے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی اظھار رائے کی حمایت کی ہے اور کسی کو بھی صحافتی آزادی پر قدغن کی اجازت نہیں دی جائیگی

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.