ابصار عالم کو کھلے عام گولی مارنا آزادی اظہار کی مخالف قوتوں کا شاخسانہ ہے، پنجاب یونین آف جرنلسٹس

لاہور : پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے سینئر صحافی ابصار عالم پر فائرنگ اور قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر حملہ قرار دیا ہے۔ پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی، سینئر نائب صدر محسن علی، نائب صدر بابر علی، جنرل سکرٹری خواجہ آفتاب حسن، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن،خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں حکومت سے اس واقعہ کی تحقیات کروانے اور درپردہ عناصر کےخلاف سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا ہے کہ ابصار عالم سینئر صحافی ہیں آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر ان کا نکتہ نظر بڑا واضح ہے۔ انہیں اس طرح کھلے عام گولی مار دینا آزادی اظہار کے خلاف قوتوں کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔ پی یوجے کے صدر نے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ ہے۔

جاری کردہ

خواجہ آفتاب حسن

جنرل سیکرٹری پی یوجے

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.