شفیع الدین اشرف میڈیا ورکرز کے آئینی حقوق کے محافظ تھے، منصور ملک

پنجاب یونین آف جرنلسٹس الیکشن کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کرے گی ،قمر بھٹی صدر پی یو جے

لاہور : اخباری کارکنان اور میڈیا ورکرز کے آئینی حقوق کی جدوجہد کی جو شمع اپنیک کے قائد سپہ سالار مرحوم شفیع الدین اشرف نے روشن کی تھی اس کی روشنی پاکستان کے کونے کونے تک پہنچائی جائے گی اس عزم کا اظہار لاہور اپنیک کے اجلاس میں تمام شرکا کی طرف سے کیا گیا۔چیرمین لاہور اپنیک منصور ملک کی زیر صدارت اجلاس میں 12 تا 14 مارچ کو منعقدہ بی, ڈی, سی کے انتظامی معاملات اور 13 مارچ کو مرکزی اپنیک کے الیکشن پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔اجلاس میں لاہور اپنیک کے تمام یونٹس نے میزبانی کے فرائض کی ادائیگی میں اپنے تعاون کا بھرپور یقین دلایا ۔ ڈان ورکرز یونین سی بی اے، کے صدر اظغر خان نے اجلاس کے شرکا کو مرکزی اپنیک کے الیکشنز اور پاکستان بھر سے مندوبین کی آمد کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے صدر قمر بھٹی اور جنرل سیکریٹری خواجہ آفتاب حسن نے بی، ڈی، سی کے انعقاد اور مرکزی اپنیک کے الیکشن میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے اپنیک کے الیکشن کو خوش آئند جمہوری عمل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والی مرکزی اپنیک کی قیادت اخباری کارکنان اور میڈیا ورکرز کے آئینی حقوق کی جدوجہد اور تمام لوگوں کو یکجا کرنے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنگ ورکرز یونین لاہور کے صدر محمد ابراہیم اور جنرل سیکرٹری محمد فاروق اعوان نے نئے یونٹس کے قیام کی ضرورت اور مسلسل میٹنگز جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے بی ڈی سی کی تیاریوں میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ جنگ پرنٹنگ پریس ورکرز یونین لاہور کے صدر محمد مشتاق اور جنرل سیکرٹری محمد فیاض نے اپنی یونین کی طرف سے بھرپور تعاون کا اظہار اور انتظامات کے حوالے سے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں نوائے وقت ایمپلائز یونین سی بی اے کے صدر بھی محمد فرید لطیف اور جنرل سیکریٹری محمد انیل شاہد نے مرکزی اپنیک کے الیکشن کی میزبانی کو لاہور اپنیک کے لیے ایک اعزاز قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بھر سے آئے ہوئے مندوبین کو ویلکم کیا جائے گا اور انتظامات میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ۔ اجلاس کے شرکاء میں پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے رکن قیصر چوہان اور نواز طاہر و دیگر ساتھی بھی شامل تھے۔آخر میں لاہور اپنیک کے چیئرمین ملک منصور نے تمام ساتھیوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے جذبے کو سراہا۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.