لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کراچی یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں پروگریسو پینل کو کلین سوئپ پر مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کراچی یونین آف جرنلسٹ کے انتخابات میں پروگریسو پینل کو مسلسل چھٹی بار کلین سوئپ پر مبارکباد ۔ لبرا کے جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ نے کے یو جے کے نو منتخب صدر فہیم صدیقی کو فون پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی کامیابی صحافی برادری کی کامیابی ہے اور کلین سوئپ کا مطلب پینل کے انتخاب پر صحافی برادری کا مکمل اعتماد ہے۔ عمران علی شاہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے وزیر اطلاعات سندھ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ عمران علی شاہ نے کہا کہ لبرا قیادت بشمول سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی، صدر تنویر سید، سینیئر نائب صدر جوہر مجید شاہ، خازن عابد عباسی، سیکریٹری اطلاعات احمد علی، میڈیا کو ارڈینیٹر محبوب چشتی، اراکین گورننگ باڈی، ندیم صدیقی، زاہد فخری،آغا خالد، خالد الیاس، نوید صدیقی و دیگر نے مبارکباد پیش کی ہے۔ نو منتخب صدر کے یو جے فہیم صدیقی نے لبرا کیبنٹ کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے تعاون جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.