پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی کراچی میں جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کی مذمت

لاہور: سندھ حکومت میڈیا ہائوس پر حملہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرے، قمرالزمان بھٹی صدر پی یو جے

لاہور: میڈیا ہائوس پر حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے،  قمرالزمان بھٹی صدر پی یوجے

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اس افسوناک واقعہ کا نوٹس لیں،  قمر بھٹی

لاہور: افسوس ناک واقعے کا نوٹس نہ لیا گیا تو پی یوجے بھرپور احتجاج کرے گی، خواجہ آفتاب حسن ، جنرل سیکرٹری پی یوجے

لاہور( پ ر ) نجاب یونین آف جرنلسٹس نے کراچی میں جنگ اور جیو کے مرکزی دفتر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جیو جنگ سمیت تمام میڈیا ہائوسز کو بھرپور سیکورٹی دینے پر زور دیا ہے۔ پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن، سینئر نائب صدر محسن علی، نائب صدر محمد بابر،  سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن، خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں جنگ اور جیو کے ہیڈآفس پر شرپسند عناصر کا حملہ افسوس ناک ہے۔ پی یو جے کے صدر قمرالزمان بھٹی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کو حملہ آوور عناصر کے خلاف نوٹس لینا ہوگا۔ قمرالزمان بھٹی نے جنگ جیور کے دفاتر پر حملوں کو آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اس افسوناک واقعہ کا نوٹس لیں۔ جبکہ وزیر اعلی سندھ کی ذمہ داری ہے کہ وہ صحافیوں اور میڈیا ہائوسز کو تحفظ فراہم کریں۔پی یو جے کے جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعہ کا نوٹس نہ لیا گیا تو پی یوجے بھرپور احتجاج کرئے گی۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.