فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔ کل 38 اُمیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ صدر کیلئے 3 اُمیدواروں ندیم جاوید۔ عرفان جاوید اور عامر آفریدی نے کاغذات جمع کروائے۔ جنرل سیکرٹری کیلئے 2 اُمیدواروں آصف غفار اور ڈاکٹر تنویر احمد نے کاغذات جمع کروائے۔ نائب صدر کیلئے 4 اُمیدواروں عاطف چوہدری ۔ معظم رندھاوا ۔ عابد منہاس اور مرزا شبیر احمد نے کاغذات جمع کروائے۔ جوائنٹ سیکرٹری کیلئے ثناء روف ۔ راو نعیم ۔ فیض فریدی اور نادر مان نے کاغذات جمع کروائے۔ فنانس سیکرٹری کیلئے منظور عالم ایاز اور ایم انور شکیل نے کاغذات جمع کروائے۔ ممبر مجلس عاملہ کیلئے ذیشان خان۔ نعیم مرزا۔ عرفان جاوید۔ رمضان ناصر۔ اکرم عزیز۔ محمد اقبال۔ قدیر سکندر۔ دانش شیروانی۔ رانا محمد اعظم۔ شہباز علی ہادی۔ غلام مصطفی۔ ابرار حبیبی۔ رضوان زیدی۔ عبدالماجد۔ محمد عمران۔ ارشد شاہد۔ عبدالمنان۔ شیخ نصیر اسحاق۔ سرفراز غوری۔ غلام شبیر۔ اسلم ایاز۔ عبد الرحمان۔ دلاور عباس نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ کاغذات کی سکروٹنی 25 جنوری کو ہوگی۔ اعتراضات اور انکی سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔ کاغذات 27 جنوری شام 4 بجے تک واپس لئے جاسکیں گے۔ پولنگ 30 جنوری کو دن 11 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.