سکھر یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس , ملک میں آزادی اظہار پر پابندی، میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں اور جمہوری دور میں حکومت کی آمرانہ روش پر تشویش کااظہار

سکھر یونین آف جرنلسٹس نے اجلاس کے اختتام پر اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور دیگر مسائل حل نہ ہونے پر حکومت اور میڈیا مالکان کیخلاف کوئٹہ سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک منعقدہ لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے۔
قلم کے مزدوروں کو درپیش مسائل پر غور و عوض کرنے کیلئے اہم اجلاس سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو اور جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے طلب کیا،
سکھر یونین آف جرنلسٹس کی قیادت کیجانب سے بلائے گئے اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سھتو نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد میڈیا کی آواز کو دبانے کیلئے غیراعلانیہ سنسر شپ، میڈیا مالکان کی بلاجواز گرفتاریاں، صحافیوں کے اغوا اور صحافتی اداروں کیلئے مالی مشکلات پیدا کرنے جیسے تمام حربے استعمال کئے جارہے ہیں گذشتہ دو سال  کے مختصر سے عرصے میں حکومت کیجانب سے میڈیا دشمن حکمت عملی کی وجہ سے ہزاروں صحافی بی روزگار اور سینکڑوں میڈیا ہاؤسز بند ہوچکے ہیں ایس یو جے کے صدر سلیم سھتو نے کہا کہ صحافیوں اور صحافتی تنظیموں نے ہمیشہ ڈیموکریسی کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے جمہوری ادوار میں صحافت کیخلاف سازشیں صحافیوں کی گرفتاریاں اور قلم کے مزدوروں کا معاشی قتل عام انتہائی نامناسب عمل ہے جس کی مذمت کرتے ہیں سکھر یونین آف جرنلسٹس پریس اور اظہاررائے کی آزادی اور ملک بھر میں صحافی برادری کے آئینی حقوق کے لئے ہمیشہ کی طرح اپنا کردارادا کریگی ایس یو جے کے اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے لاہور میں فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا صحافیوں کی جبری برطرفیوں،تنخواہوں میں کٹوتیوں اور دیگر مسائل حل نہ ہونے پر حکومت اور میڈیا مالکان کے خلاف اپریل 2021ء کے پہلے ہفتے کے دوران کوئٹہ سے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد تک لانگ مارچ کے اعلان پر ایس یو جے کے تمام مجلس عاملہ کے اراکین نے پی ایف یو جے کے اعلانیہ لانگ مارچ کا خیر مقدم کرتے ہوئے لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا ہے سکھر یونین آف جرنلسٹس کا اجلاس صدر سلیم سھتو کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ اجلاس کی کاروائی کے فرائض یونین کے جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے ادا کیے جبکہ اجلاس میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر جلال الدین بھیو جوائنٹ سیکریٹری فرقان کھوسو آفس سیکریٹری جہانزیب وسیر پریس سیکریٹری عبدالغفور شیخ ابوذر غفاری عبدالحمید کمبوہ و دیگر نے شرکت کی.

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.