پی ایف یو جے کی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب شایع ہوگئی. کتاب اردو اور انگریزی زبان میں ہے، جلد باقاعدہ تقریب پذیرائی ہوگی، پی ایف یو جے

کتاب آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کی 70 سالہ جدوجہد پر مختلف مضامین پر مبنی ہے، ناصر زیدی

پاکستان میں صحافیوں کی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب

“From Layoffs to Lashes PFUJs 70-year fight for freedom”

شایع ہوگئی ہے۔ جس کی تقریب پذیرائی ملک کے چاروں صوبائی دارالحکومتوں اور اسلام آباد میں الگ الگ کی جائے گی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کتاب کا اردو اور انگریزی ٹائٹل پہلے ہی جاری کرچکی ہے۔ پاکستان میں صحافیوں کی جدوجہد کی تاریخ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے لیے گرفتاریوں، جیلوں، کوڑوں اور نوکریوں سے برطرفیوں سے عبارت ہے۔ صحافی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے پلیٹ فارم سے ملک میں آمریت کے خلاف اور جمہوریت کی بحالی کی تحاریک میں ہمیشہ صف اول کے سپاہی رہے ہیں اور یہ جدوجہد 70 سالوں پر محیط ہے ان 70 سالوں میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کن کن ادوار سے گزری کتاب میں مختلف مضامین کے ذریعے اس کا احاطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔
پی ایف یو جے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کتاب آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے سفر میں آنے والے چشم کشا واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ 500 صفحات پر مشتمل کتاب میں 50 مضامین ہیں، جن میں 20 سے زائد انگریزی زبان میں ہیں۔ کتاب میں 1970 میں آزادی صحافت کی جدوجہد اور دور حاضر میں صحافت کو لاحق خطرات کو بیان کیا گیا ہے۔ پی ایف یو جے سیکریٹری جنرل ناصر زیدی کے مطابق اس مقصد کے لیے رواں سال پی ایف یو جے نے سابق سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے مظہر عباس کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی تھی جس نے مختلف افراد سے رابطے کرکے ان کے مضامین حاصل کیے ہیں کتاب کو اردو اور انگریزی زبان میں شایع کیا گیا ہے اردو حصے کے مدیر سینئر صحافی وارث رضا جبکہ انگزیزی سائڈ کے ایڈیٹر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی ہیں کتاب میں آئی اے رحمن، علی احمد خان، رحیم اللّہ یوسف زئی، ضیا آمریت میں کوڑوں کی سزا جھیلنے والے پی ایف یو جے کے موجودہ سیکریٹری جنرل ناصر زیدی، اقبال جعفری، خاور نعیم ہاشمی، پیپلز پارٹی کے رہنما مسرور احسن، جناب فاضل راہو کے صاحبزادے اسماعیل راہو، حسین نقی، محمد علی صدیقی، اسرار احمد، محمود شام، پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار، شبر اعظمی، حامد میر، فریدہ حفیظ، مہ ناز رحمان، جی این مغل، پروفیسر ڈاکٹر توصیف احمد خان، پی ایف یو جے کے سابق سیکریٹری جنرلز مظہر عباس، سی آر شمسی، امین یوسف، خورشید عباسی پی ایف یو جے کے سابق صدور پرویز شوکت اور افضل بٹ ، کے یو جے کے سابق صدور فہیم صدیقی، جاوید اصغر چوہدری، اشرف خان ، حسن عباس ، احمد خان ملک، مطیع اللہ جان، بلال فاروقی، فواد حسن، جاوید صدیقی، مجید گل سمیت دیگر کے مضامین شامل ہیں کتاب کا سرورق ملک کے ممتاز صحافی کارٹونسٹ فیکا نے ڈیزائن کیا ہے۔ کتاب کی اشاعت کی ذمہ داری کراچی یونین آف جرنلسٹس نے لی تھی جو پوری کردی ہے پروجیکٹ کے سربراہ مظہر عباس کے مطابق یہ کتاب صحافتی جدوجہد کو ضبط تحریر میں لانے کی پہلی کوشش ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا اور پاکستان میں صحافیوں کی جدوجہد کی تاریخ کو آئندہ مزید کتابوں کی صورت میں سامنے لایا جائے گا۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.