شفیع الدین اشرف کے مشن کو پورا کریں گے، مرزا عمران بیگ

آئینی حقوق کی جدوجہد کو تیز اور رابطوں کو مضبوط کرنا ہوگا، فہیم صدیقی

کراچی : رئیس اپنیک محروم شفیع الدین اشرف کے اخباری کارکنان اور میڈیا ورکرز کے آئینی حقوق کی جدوجہد کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اس عزم کا اظہار چیرمین کراچی اپنیک مرزا عمران بیگ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں آئندہ ماہ 12 تا 14 مارچ 2021 لاہور میں منعقدہ بی ڈی سی میں شمولیت کے انتظامی معاملات اور 13 مارچ کو مرکزی اپنیک کے الیکشن میں شرکت پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نئے یونٹس کے قیام کے لئے کوششیں تیز کرنے اور کراچی اپنیک کے الیکشن کرانے کے معاملات بھی زیر غور آئے اس موقع پر کے یو جے کے سیکرٹری فہیم صدیقی نے کہا کہ ورکرز کا اتحاد و یکجہتی ہماری جدوجہد کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ مرکزی چیئرمین محمد عرفان علی نے نظیموں کے درمیان رابطوں کو مضبوط کرنے اور سوشل میڈیا کے استعمال پر زور دیا مرکزی سیکرٹری جنرل عبیداللہ نے حال ہی میں لاہور میں منعقدہ جوائنٹ سیشن کے بارے میں اجلاس کے شرکا کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں کراچی اپنیک کے تمام یونٹس بشمول کے یو جے کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط کرنے اور تمام ورکرز کو قانونی معاونت فراہم کرنے پر زور دیا گیا شرکاء نے ورکرز کے حقوق کے تحفظ کا اعادہ کرتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں ایپنک کے مرکزی چیئرمین محمد عرفان علی، سیکرٹری عبیداللہ اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ دیگر ساتھیوں میں ہیرالڈ ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری ریشاد محمود، کراچی اپنیک کے انفارمیشن سیکرٹری منصور یوسف، میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کے فائنانس سیکرٹری غلام فرید، اسامہ عباسی، وقار جمال اور دیگر ساتھی شامل تھے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.