پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی اور جنرل سیکریٹری مبین جتوئی نے کے یو جے کے انتخابات میں پروگریسیو پینل کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگریسیو پینل کو انتخابات میں کلین سوئپ پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں کے یو جے نے سالانہ انتخابات کروا کر جمہوری روایت کا تسلسل ہمیشہ جاری رکھا کے یو جے کی صحافیوں کے حقوق کے لیے گراں قدر خدمات ہیں امید کرتے ہیں نو منتخب عہدیداران صحافیوں کی بہترین نمائندگی کرتے رہیں گے
Leave a Reply