صوبائی وزیر سعید غنی کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کےسالانہ انتخابات میں پروگریسو پینل کی کامیابی پر مبارکباد

صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت سندھ سعید غنی نے کراچی یونین آف جرنلٹس کے انتخابات میں پروگریسو پینل کی شاندار کامیابی پر نومنتخب صدر فہیم صدیقی اور جنرل سیکرٹری لیاقت علی رانا کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے پروگریسو پینل کے قاضی آصف اور نعیم کھوکھر کو ناٸب صدر،سنیئر صحافی جاوید قریشی کو خازن اور جواٸنٹ سیکرٹری کی نشست پر سمیر قریشی اور فیضان لاکھانی کو کامیاب ہونے پر بھی مبارک پیش کی ہے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مجلس عاملہ کی ساتوں نشستوں پروگریسو پینل کے تمام ارکان بھی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں پروگریسو پینل کے تمام امیدواروں کی کامیابی ان کی 4 سالہ کارکردگی اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کی عکاسی کرتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی اس ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ صحافیوں کی فلاح ان کے ہر مسائل کے حل اور ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے کوشاں رہی ہے میں کے یو جے کے تمام کامیاب امیدواروں اور صحافیوں کو یقین دہانی کرواتا ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی صحافیوں کے تمام جائز حقوق میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور رہے گی امید کرتا ہوں کہ کامیاب صدر، جنرل سیکرٹری اور دیگر امیدوار صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنی خدمات مزید تیز کریں گے

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.