بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات صدر اے مجید گل اور جنرل سیکریٹری محمد اکرم ناصرسمیت تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات
صدر اے مجید گل اور جنرل سیکریٹری محمد اکرم ناصرسمیت تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب

بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022/23 مکمل ہوگئے- پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے ) کے ممبر ایف سی سی محمد امین عباسی نے بطور چیئرمین الیکشن کمیٹی فرائض سر انجام دیے ، الیکشن میں متفقہ طور پر تمام عہدیداران اور ممبران مجلس عاملہ کو بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں – نومنتخب ہونے والے عہدیداران میں صدر اے مجید گل ، جنرل سیکرٹری محمد اکرم ناصر ، سینئر نائب صدر محمد امین باسط ، نائب صدر محمد عمران بھینڈر ، فنانس سیکرٹری میاں آصف کبیر ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری شاہد بشیر جبکہ آفس سیکرٹری کے عہدے پر محمد رضوان اشرف منتخب-
جبکہ مجلس عاملہ کے لئے محمد اکبر شیخ ، محمد فہد شفیق ، ملک طارق آرائیں ، چوہدری محمد علی ، محمد اسلم آزاد ، نذر عباس گھلو ،کاشف ظفر انصاری اور ملک غلام مصطفی چنڑ بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں – انتخابات کے موقع پر پی ایف یو جے کے فیڈرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر اور چیئرمین الیکشن کمیٹی محمد امین عباسی نے کامیاب ہونے والے عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا ظہار کیا۔ جبکہ نومنتخب صدر اے مجید گل نے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ایک مسلسل جدو جہد کا نام ہے جو ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کے لیے جاری رہے گی ، آخر میں بہاول پور یونین آف جرنلسٹس چشتیاں سے وفات پانے والے ممبر خالد جاوید پنسوتہ ، ممبر مجلس عاملہ نذر عباس گھلو کی والدہ مرحومہ اور لاہور میں پریس کلب کے قریب قتل ہونے والے صحافی حسنین شاہ کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.