کراچی یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی نے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے
کراچی یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی نے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ کرامت علی کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 15 تا 17 جنوری کو کراچی پریس کلب کے کاؤنٹر سے حاصل کیے جاسکیں گے رواں سال مجلس عاملہ کی 14 نشتوں کے علاوہ ڈیلیگیٹ کی 34 نشستوں پر بھی انتخابات ہوں گے 18 جنوری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے 20 جنوری کو ان کی اسکروٹنی کرکے فہرست آویزاں کردی جائے گی 21 جنوری کو کاغذات نامزدگی پر اعتراضات لئے جائیں گے اور ان کی سنوائی کے بعد امیدواروں کی فہرست جاری کردی جائے گی 22 جنوری کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جس کے بعد 24 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی 29 جنوری کو کراچی پریس کلب میں صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی جاری کردہ کرامت علی چیئرمین الیکشن کمیٹی کراچی یونین آف جرنلسٹس
Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.