پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا جنگ گروپ میں تنخواہوں کی ادائی میں تاخیر پر اظہار تشویش

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کا جنگ گروپ میں تنخواہوں کی ادائی میں تاخیر پر اظہار تشویش
جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن فوری طور پر تمام ملازمین کو تنخواہیں ادا کریں, قمرالزمان بھٹی
تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو سخت احتجاج کیا جائے گا۔ صدر پی یوجے
لاہور( پ ر ) پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے جنگ گروپ میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو تنخواہوں کی ادائی میں غیر معمولی تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جنگ گروپ انتظامیہ اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن سے فوری طور پر تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی، سینئر نائب صدر محسن علی ،نائب صدر محمد بابر، جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن، خزانچی ندیم شیخ اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاریخ کے اس موڑ پر جب صحافی اور پاکستان کے صحافیوں کی سب سے بڑی اور موثر تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ملک میں آزادی صحافت اور آزادی اظہار کی لڑائی فرنٹ فٹ پر بہادری اور دلیری سے لڑ رہے ہیں . ایسے میں میڈیا مالکان, صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی تنخواہوں کی ادائی میں غیر معمولی تاخیر کر کے میڈیا ورکرز کو معاشی طور پر کمزور کر رہے ہیں۔پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے یاد دلایا کہ میڈیا مالکان کی دونوں تنظمیوں اے پی این ایس اور پی بی اے نے خود آزادی صحافت کی تحریک اور پاکستان میڈیا ڈویلپمینٹ اتھارٹی بل مسلط کرنے کی کوششوں کے خلاف جدوجہد کے دوران پی ایف یوجے کے مطالبے پر یہ یقین دلایا تھا کہ اب ملک میں کسی میڈیا ورکر کی تنخواہ تاخیر کا شکار نہیں ہوگی لیکن بڑے افسوس اور دکھ سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر میڈیا ادراروں میں تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ملک کے سب سے بڑے میڈیا ادارے جنگ گروپ میں بھی تنخواہیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں ۔ صدر قمرالزمان بھٹی نے خبردار کیا کہ اگر جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن نے اپنے ادارے میں فوری طور پر تنخواہیں ادا نہ کیں تو پی یوجے نہ صرف لاہور بل کہ ملک بھر میں جنگ گروپ کی انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرئے گی اور اس کے دفاتر کے بابر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ صدر قمرالزمان بھٹی نے جنگ گروپ کی انتظامیہ سے روزنامہ جنگ، روزنامہ آواز، دی نیوز کے تمام ورکرز کو ویج ایوارڈ کے مطابق تنخواہیں دینے کا مطالبہ بھی کیا جبکہ جیو نیوز میں سیلری سٹرکچر ویج ایوارڈ کے مطابق کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.