پشاور پریس کلب پر پولیس حملے پر خیبر یونین آف جرنلسٹس نے احتجاج کی کال دیدی

خیبر یونین آف جرنلسٹس نے پشاور پولیس کی جانب سے پشاور پریس کلب پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنے والوں کو یر غمال بنایا ،اس سے واضح ہوتا ہے آزادی صحافت کی دعویدار حکومت اور اس کی مثالی پولیس اپنے خلاف تنقید برداشت نہیں کر سکتی ،خیبر یونین آف جرنلسٹس نے کل بروز بدھ 12بجے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کا اعلان کیا ہے اگر حکومت نے ڈی ایس پی احسان شاہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں نہ لائی تو پریس کلب پر حملے کے خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدر فدا خٹک اور جنرل سیکرٹری محمد نعیم نے پریس کلب پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ایس پی احسان شاہ نے پولیس اہلکاروں سمیت پشاور پریس کلب میں خواجہ سراﺅں کی پریس کانفرنس کو زبر دستی روکنے کی کوشش کی اور پریس کلب کے فنانس سیکرٹری سمیت دیگر ممبران کو دھمکیاں دیں ،خیبر یونین آف جرنلسٹس نے کہاکہ پولیس کا یہ رویہ ظاہرکرتا ہے کہ وہ سیاہ و سفید کے مالک بنے ہوئے ہیں ،ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ مظلوم طبقہ پریس کلب میں بھی محفوظ نہیں اور نہ ہی آواز اٹھا سکتا ہے ،یونین نے کہاکہ اگر فوری طور پر حکومت نے نوٹس نہیں لیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ،کے ایچ یو جے کے زیر اہتمام13اکتوبر کل بروز بدھ 12 بجے واقعے کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا
محمد نعیم
جنرل سیکرٹری
خیبر یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.