کامل عارف کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر شادمان ٹاون کی مسجد میں ادا کی جائے گی
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے رکن سینئر صحافی کاعمل عارف کے والد رضائے الہی سے انتقال کرگئے اناللہ و انا الیہ راجعون کراچی یونین جرنلسٹس نے مرحوم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر شادمان ٹاون میں واقع مسجد شادمان ٹاون میں ادا کی جائے گی۔ کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کامل عارف سے ان کے والد کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ والدین ایک قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں ان میں سے کسی ایک کا سایہ بھی سر سے اٹھ جانا ایک نقصان عظیم ہوتا ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس دکھ کی اس گھڑی میں کامل عارف اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے کے یو جے نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی بھی دعا کی ہے
جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.