پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو کونسل کی حلف برداری، سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ناصر زیدی نے حلف لیا
پی ایف یوجے آزادی صحافت اور ورکرز کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،لانگ مارچ کی تیاری مکمل ،کوئٹہ سے چلنے والا کاروان صحافت کامیاب ہوگا، ناصر زیدی
جدوجہد جاری رہے گی ،اکتوبر میں پی یوجے ورکرز کنونشن کرے گی،صدر قمرالزمان بھٹی
لاہور( پ ر ) لاہور پریس کلب میں پنجاب یونین آف جنرلسٹس کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی صدارت پی ایف یوجے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کی جبکہ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نےبہ طور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ناصر زیدی نے پی یو جے کی منتخب قیادت سے حلف لیا۔پجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر قمرالزمان بھٹی،سینئر نائب صدر محسن علی، نائب صدر محمد بابر، جنرل سیکرٹری خواجہ آفتاب حسن، سینئر جوائنٹ سیکرٹری عطیہ زیدی، جوائنٹ سیکرٹری طارق حسن، خزانچی ندیم شیخ،ایگزیکٹو کونسل ممبرخاور بیگ،جاوید ہاشمی، قمر جبار، عمران چودھری، جواد حسن گل، اسد اقبال، احسن رضا، عدنان بٹ نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پرپی ایف یوجے کے خزانچی ذوالفقار علی مہتو، سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد چودھری، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر، ممبران ایف ای سی ظہیر شہزاد، شبیر مغل۔لاہور فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری پرویز الطاف، ایپنک کے قائدین منصور ملک اور اصغر خان ،سینئر صحافی ارشد یاسین،اشرف سہیل، اظہر غوری، رفیق خان،اشرف لودھی ،ڈاکٹر کنول فیروز،تمثیلہ چشتی، فرزانہ چودھری ، شہاب انصاری ،جمیل احمد ، ریحان منیر زبیری اور جمال احمد سمیت دیگر بھی شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ناصر زیدی نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس آزادی صحافت پر سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی ہم ورکرز کے حقوق مالکان کو غضب کرنے دیں گے۔ حکومت آزادی صحافت اور ورکرز کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے جھوٹ بولتی ہے جبکہ مالکان اخبارات بھی ہمارے مسائل پر سیاست کھیلتے ہیں۔ آزادی صحافت اور ورکرز کے حقوق کے تحفظ کی جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے۔ہزاروں کارکن بےروزگار ہوئے اور تنخواہوں میں کٹوتیاں ہیں ۔ پی ایف یو جے کا لانگ مارچ کوئٹہ سے چلے گا اور اسلام آباد میں دھرنے سے لے کر مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا اور یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے۔پی یوجے کے صدر قمرالزمان بھٹی نے اپنے خطاب میں آزادی صحافت اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا لانگ مارچ سے قبل لاہور میں 21 اکتوبر کو بھرپور ورکرز کنونشن منعقد کیا جائے گا، جس میں کارکن صحافیوں کے مسائل پر بات ہوگی۔ صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کہا کہ لاہور پریس کلب صحافیوں کی جدوجہد کا بیس کیمپ ہے، ہم صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پی ایف یو جے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، اسلام آباد کے کامیاب دھرنے نے ثابت کیا کہ اس ملک میں صرف ایک پی ایف یو جے ہے باقی سب وٹس ایپ یونینز ہیں۔ تقریب کے اختتام پر سیکرٹری جنرل پی ایف یوجے ناصر ی زیدی، ارشد انصاری سمیت دیگر مہمانوں کو پی یو جے کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔
خواجہ آفتاب حسن
جنرل سیکرٹری

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.