ملتان یونین آف جرنلسٹس کا بھی جرنلسٹس رائٹس لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان

ملتان یونین آف جرنلسٹس نے جرنلسٹس رائٹس لانگ مارچ میں بھرپور شرکت کا اعلان کردیا ہے اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے لیے اپنی سفارشات بھی پی ایف یو جے کو بھیج دی ہیں، ملتان یونین آف جرنلسٹس کے ایک اعلامیے کے مطابق پاکستاں میں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا اس وقت اپنی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، ان حالات میں ملتان یونین آف جرنلسٹس، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے کوئٹہ تا اسلام آباد “جرنلسٹس رائٹس لانگ مارچ” اور پارلیمنٹ ہائوس کے باہر دھرنے میں بھرپور شرکت کا عزم اور بھرپور حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ ایم یو جے کی جانب سے 14 نکاتی چارٹر آف  ڈیمانڈ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت بے روزگار ہونے والے میڈیا ورکرز کی بحالی کے لئے میڈیا ہاوسز کو پابند کرے بروقت تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے میڈیا ہاوسز کٹوتیوں کے بجائے مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کریں حکومت میڈیا ہاوسز کے سرکاری اشتہارات کو برطرفیاں روکنے اور تنخواہوں کی اداٸیگی سے مشروط کرے حکومت آٹھویں ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کو یقینی بنائے ویج ایوارڈ پر عمل نہ کرنے والے میڈیا یاوسز کو اشتہارات کے اجرا پر پابندی عائد کی جائے پرنٹ میڈیا کے لیے نیوز پیپرز ایمپلائز ایکٹ کی طرز پر الیکٹرانک میڈیا کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے لئے قانون سازی کی جائے اور ان کا بھی ویج ایوارڈ تشکیل دیا جائے۔ کورونا سے متاثرہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ایک لاکھ روپے فوری مالی امداد اور متاثرہ صحافیوں کو مفت علاج کی سہولت دی جائے کورونا سے شہید ہونے والے صحافی کی فیملی کو کم از کم  20 لاکھ روپے مالی امداد کا فوری اعلان کیا جائے آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کو پی ایف یوجے کی تجاویز کی روشنی میں منظور کیا جائے حکومت میڈیا ہاوسز کے بقایا جات فوری طور پر ادا کرے وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پرائم منسٹر ھائوسنگ اسکیم میں صحافیوں کو مفت گھر دیئے جائیں صحافیوں کو ہراول دستے میں شمار کرتے ہوئے ان کی مفت کورونا ویکسی نیشن کی جائے۔

جاری کردہ

شفقت بھٹہ

جنرل سیکرٹری

ملتان یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.