پی ایس ایل کی ٹیموں سے معاہدوں کی بجائے نوائے وقت کی انتظامیہ جبری برطرفیاں روکے، کے یو جے

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے روزنامہ نوائے وقت لاہور اور اسلام آباد سے 13 صحافیوں کی جبری برطرفیوں کی شدید مذمت کی ہے اور نوائے وقت کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے غیر قانونی اقدامات سے باز آجائے اور تمام برطرف ملازمین کو فوری طور ان کی ملازمتوں پر بحال کیا جائے کے یو جے کے صدر نظام الدین صدیقی ، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام ارکان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نوائے وقت کی انتظامیہ نے لاہور اور اسلام آباد سے ایک رپورٹر سمیت 13 افراد کو جبری طور پر برطرف کردیا ہے جس میں اکثریت فوٹو جرنلسٹس کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ نوائے وقت کی انتظامیہ ایک طرف ویج ایوارڈ پر عملدرآمد کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اور دوسری طرف ملامین کو جبری برطرف کیا جارہا ہے تاکہ پی ایف یو کے کے دباؤ پر ادارے میں ویج ایوارڈ کے نفاذ کے وقت کم سے کم ملازمین کو ویج ایوارڈ دیا جائے ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک طرف نوائے وقت کی انتظامیہ پی ایس ایل کی ٹیموں سے میڈیا پارٹنر کے معاہدے کررہی ہے اور دوسری طرف ملازمین کی برطرفیاں جاری ہیں یہ کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے نوائے وقت کی انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو پی ایف یو جے نوائے وقت کیخلاف ملک گیر احتجاج کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔
جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.