جنگ اور جیو کے دفتر پر حملے کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اپنیک

حملہ آزادی صحافت کا گلا گھونٹنے کی سازش ہے ۔ مرزا عمران بیگ
کراچی(پ ر) کراچی میں جنگ اور جیو کے دفتر پر حملہ آزادئ صحافت پر حملوں کا تسلسل ہے ا پینک آزادی رائے پر پابندی اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ان خیالات کا اظہارمرکزی اپنیک کے چیئرمین محمد عرفان علی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے اس واقعے کے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔لوکل اپنیک کے چیئرمین مرزا عمران بیگ نے اسے آزادی اظہار پر حملہ قرار دیتے ہوئے اسے ایک منظم سازش قرار دیا اور شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا سیکرٹری جنرل مرکزی اپنیک عبیداللہ نے جیو اور جنگ کے ملازمین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنیک کے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اپینک اس مشکل وقت میں میں اپنے ساتھیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.