فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات ، ندیم جاوید صدر آصف غفار جنرل سیکریٹری منتخب

فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیٹی کے مطابق الیکشن میں 160 ووٹرز میں سے 131 نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا صدر کے عہدے کیلئے ندیم جاوید 86 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ انکے مدمقابل عامر آفریدی نے 43 ووٹ حاصل کئے۔ 2 ووٹ مسترد ہوئے۔ نومنتخب جنرل سیکرٹری آصف غفار نے 84 ووٹ حاصل کئے۔ ان کے مقابل ڈاکٹر تنویر احمد نے 42 ووٹ لئے۔ 5 ووٹ مسترد ہوئے۔ فنانس سیکرٹری منظور عالم ایاز نے 87 ووٹ لئے انکے مدمقابل ایم انور شکیل نے 41 ووٹ لئے ۔ 3 ووٹ مسترد ہوئے۔ عاطف چوہدری 88 ووٹ لے کر سینیر نائب صدر معظم رندھاوا 85 ووٹ لے کر نائب صدر منتخب ہوئے۔ ان کے مدمقابل عابد منہاس نے 44 اور مرزا شبیر احمد نے 32 ووٹ حاصل کئے۔ جوائنٹ سیکرٹری ثناء روف نے 80 راو نعیم 90 ووٹ حاصل کئے ان کے مدمقابل فیض فریدی نے 36 اور نادر مان نے 46 ووٹ حاصل کئے۔ ممبر مجلس عاملہ کے نومنتخب ممبران قدیر سکندر 105, ذیشان خان 101, نعیم مرزا 73, رمضان ناصر 91, اکرم عزیز 78. محمد اقبال 88. دانش شیروانی 74. رانا محمد اعظم 75. شہباز علی ہادی 76. غلام مصطفی 83 ووٹ حاصل کئے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.