Brief Introduction

فہیم صدیقی

فہیم صدیقی کا شمار پاکستان کے چند انویسٹی گیٹو جرنلسٹس میں ہوتا ہے صحافت کی سیاحت کا اغاز 1992 میں روزنامہ قومی اخبار سے کیا 10 سال پرنٹ میڈیا میں مختلف اخبارات میں رہے جن میں روزنامہ حریت، روزنامہ جسارت، روزنامہ خبریں، کے پی آئی نیوز ایجنسی اور روزنامہ ایکسپریس شامل ہیں 2002 میں پرنٹ میڈیا سے الیکٹرانک میڈیا میں آگئے اور جیو نیوز کو بطور رپورٹر جوائن کیا۔ 2005 میں میڈیا انڈسٹری کا پہلا کرائم شو جیو ایف آئی آر شروع کیا جو میڈیا انڈسٹری کا اعلی درجہ کا پروگرام تھا۔ 2007 میں جیو نیوز میں ہیڈ آف کرائم ڈیسک بنے اور 2014 سے جیو نیوز کراچی کے بیورو چیف ہیں۔
فہیم صدیقی اس وقت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری ہیں، 2012 اور 2017 میں بھی وہ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری جبکہ 2018 میں صدر رہے۔ فہیم صدیقی پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور کراچی پریس کلب کے خازن بھی منتخب ہوچکے ہیں۔