امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جیونیوز پشاور کا دورہ کیا  اور مطالبات کے حق میں جاری جیو نیوز پشاور کے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کی

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جیونیوز پشاور کا دورہ کیا اور مطالبات کے حق میں جاری جیو نیوز پشاور کے ملازمین کے احتجاج میں شرکت کی اور ان کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ۔۔ جبکہ احتجاج میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ، خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر ناصرحسین ، سینئیر نائب صدر عمران ایاز اور جنرل سیکرٹری عمران یوسفزئی بھی شریک ہوئے ۔۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔۔جب بھی حکومت کی طرف سے میڈیا پرکسی قسم پابندی کی بات ہوئی ہے ہم نے اس کی مذمت کی ہےجب جیوپر پابندی لگی کوئی ساتھ دینے کے لئے تیار نہیں تھا جماعت اس وقت سے جیو کے ساتھ کھڑی ہےاب بے تحاشا مہنگائی کی وجہ سے جیونیوز کے ملازمین کو بھی مشکلات کا سامنا ہےجانتے ہیں جیو اب بہت بڑا ادارہ بنا ہے ہزاروں ملازمین اس میں کام کرتے ہیں سراج الحق نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق گزشتہ آٹھ سالوں میں مہنگائی میں تو 100 بار اضافہ ہوا ہے لیکن جیوکے ملازمین کے تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے۔۔لہذاہ یہ بھی انسان ہیں ان کے بھی بچے ہیں بجلی کا بل ادا کرنا ہے بچوں کی ر تعلیم سمیت سارے اخراجات ان کو کرنے ہیں ۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ جیو منیجمنٹ سےیہی چاہو گا کہ جس طرح مشکل کے وقت ملازمین نے آپکا ساتھ دیا امید رکھتا ہوں اب جیوورکر کی بات ضرور سنیں گے اور تنخواہوں میں اضافے کریں گے جیوورکرز کو بم دھماکوں میں دیکھا ہے ہرمشکل میں لوگوں کے درمیان ہوتے ہیں اس وقت قوم آپکی پشت پر کھڑی ہے جس طرح جیوورکز کے چہرے مرجائے ہوئے ہیں چاہتا ہوں تنخواہوں میں اضافہ ہو۔۔اور آپکے چہروں پر مسکراہٹ دیکھوں

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.