کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) پی ایس ڈبلیو ایف کے صدر امجد عزیز ملک، سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر آصف آصف خان، جنرل سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی سمیت فیڈریشن اور ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں، مجلس عاملہ اور ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات 23-2022 میں مسلسل چھٹی بار کامیابی اور کلین سوئپ پر پروگریسیو پینل کے تمام عہدیداروں کو دلی مبارک باد پیش کی ہے،پروگریسیو پینل کے نو منتخب صدر فہیم صدیقی ، جنرل سیکریٹری لیاقت رانا ، خازن جاوید قریشی ، نائب صدور قاضی آصف اور نعیم کھو کھر ، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر فیضان لاکھانی اور سمیر قریشی سمیت مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر لبنیٰ ذیشان ، اسماعیل دلاور ، سجاد کھو کھر ، مدثر غفور ، کاشف صدیقی ، زاہد اقبال بھٹہ اور ایم اظہر کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کلین سوئپ سے واضح ہے کہ کے یو جے ممبران کی اکثریت ان پر بھر پور اعتماد کرتی ہے، امید ہے کے یو جے صحافیوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور سجاس صحافیوں کے مسائل کے حل میں کے یو جے کے ساتھ کھڑی ہے۔۔۔۔
جاری کردہ:
اصغر عظیم، سیکریٹری جنرل پی ایس ڈبلیو ایف
جعفر حسین, سیکریٹری اطلاعات، سجاس
Leave a Reply