شرجیل انعام میمن کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پروگریسیو پینل کو کے یو جے کے تمام عہدوں پر کلین سوئپ کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں کے یوجے صحافیوں کے مسائل کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کی تاریخ رکھتی ہے کے یو جے نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے گرانقدر کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ صافیوں نے ایک بار پھر اپنے مقبول پینل کو منتخب کیا ہے سندھ حکومت کے یو جے کے حالیہ انتخابات میں حصہ لینے والے تمام صحافیوں اور ان کے پینلز کو صحت مند ماحول میں انتخابی عمل میں حصہ لینے پر مبارکباد پیش کرتی ہے وزیر اطلاعات کی جانب سے کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اظہارِ رائے کی آزادی کے حصول کی جدوجہد میں ہمیشہ ہراول دستے میں رہی ہے
Leave a Reply