بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹس پینل نے کامیابی حاصل کرلی صدر، جنرل سیکریٹری سمیت ایگزیکیٹیوز کے تمام امیدوار کامیاب عرفان سعید ایک مرتبہ پھر 97 ووٹ لے کرصدر جبکہ منظور رند 101 ووٹ لے کر جنرل سیکریٹری منتخب ہوگئے بی یو جے کے 139 امیدواروں نے ووٹ ڈالے ۔ نور الہیٰ بگٹی سینئیر وائس پریذیڈنٹ ، سید کبیر شاہ وائس پریذیڈنٹ ، چودہری امتیاز سینئیر جوائنٹ سیکریٹری ، جبار بلوچ جوائنٹ سیکریٹری اور غنی کاکڑ فائنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ۔ ایگزیکیٹوز ممبرز میں بھی جرنلسٹس پینل کے دانش مراد ، شاہد مختار ، وحید عمرانی ، عیسیٰ ترین ، حماد اللّہ، عبدل باسط ، زین احمد اور حفیظ شیرانی کامیاب ہوئے ۔
Leave a Reply