ایم کیو ایم پاکستان کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو پینل کی مسلسل  چھٹی بار کامیابی پر دلی مبارکباد

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں پروگریسو پینل کی مسلسل چھٹی بار کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک تہنیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کے یو جے پروگرسیو پینل کے نومنتخب صدر فہیم صدیقی ، جنرل سیکریٹری لیاقت رانا اور دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیداران صحافیوں کی فلاح وبہبود اور ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے اور زرد صحافت کی نفی اور آزادی صحافت کیلئے اپنی تمام صلاحیتیوں کا استعمال کریں گے۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.