کے یو جے کا الیکشن شیڈول جاری ، 28 جنوری کو کراچی پریس کلب میں ہوں گے

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے الیکشن برائے سال 2022-23 کا الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا معروف مزدور رہنما کرامت علی کی سربراہی میں قائم کے یو جے کی الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 14 جنوری 2023 سے ملنا شروع ہوں گے جو 17 جنوری کو شام 5 بجے سے رات 8 بجے تک جمع کرائے جاسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کردی جائے گی 19 جنوری کو کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی ہوگی جس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ 20 جنوری کو اعتراضات داخل کیے جاسکیں گے اور الیکشن کمیٹی اعتراضات کی سماعت کرے گی جس کے بعد 21 جنوری کو ان امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی جن کے کاغذات درست قرار پائیں گے 23 جنوری کی رات 8 بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائے گی الیکشن کمیٹی کے مطابق کے یو جے کے انتخابات 28 جنوری 2023 کو کراچی پریس کلب میں ہوں گے پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5بجے تک بلا کسی وقفے کے جاری رہے گی کے یو جے کے ارکان شناختی کارڈ، آفس کارڈ یا کے یو جے کا کارڈ دکھا کر ووٹ ڈال سکیں گے۔ کے یو جے کے کاغذات نامزدگی کراچی پریس کلب اور کے یو جے کی ویب سائٹ سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جاری کردہ

کرامت علی
چیئرمین الیکشن کمیٹی
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.