کراچی یونین اف جرنلسٹس کے سالانہ اجلاس عام میں سالانہ کارکردگی رپورٹ اور مالیاتی رپورٹ کی منظوری دیدی گئی جبکہ میڈیا ہاوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تاخیر سے ادائیگی پر تحریک شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا کراچی یونین آف جرنلسٹس کا سالانہ اجلاس قائمقام صدر جاوید قریشی کی صدرات میں اسکاوٹ ہیڈکوارٹر میں ہوا جس میں ارکان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی نے سالانہ کارکردگی رپورٹ اور خازن لیاقت رانا نے مالیاتی رپورٹ پیش کی جسے ایوان نے سراہتے ہوئے ان کی منظوری دیدی اجلاس میں مختلف قراردادیں بھی پیش کی گئیں جن میں خاص طور پر میڈیا ہاوسز میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور تاخیر سے ادائیگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا مالکان کے رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اجلاس میں کے یو جے کی مجلس عاملہ کو اختیار دیا گیا کہ وہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے معاملے پر تحریک شروع کرے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے کہا گیا کہ کے یو جے کا نام اور لوگو کی آئی پی او میں رجسٹریشن اور کاپی رائٹ کے حصول کے بعد اس نام اور اس کا لوگو استعمال کرنے والے افراد کو قانونی نوٹس بھیجا جائے اور ان کی خلاف قانونی کارروائی کی جائے اجلاس عام میں پیش کی گئی اس قرارداد کو بھی متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس
Leave a Reply