مرحوم گھر میں ا کیلے تھے بستر پر مردہ پائے گئے اہلخانہ اسلام آباد گئے ہوئے تھے
نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان اہلخانہ کی کراچی واپسی کے بعد کیا جائے گا
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سینئر رکن اور روزنامہ جنگ کے ایڈیٹر مدثر مرزا انتقال کرگئے اناللّہ وانا الیہ راجعون مدثر مرزا اپنے گھر میں مردہ پائے گئے اہلخانہ شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد گئے ہوئے تھے کراچی یونین آف جرنلسٹس کا اظہار تعزیت کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک تعزیتی بیان میں مدثر مرزا کی اچانک موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم صحافت کے آسمان کا ایک روشن ستارہ تھے ان کی اچانک موت کراچی سمیت ملک کی صحافی برادری کیلئے ایک صدمہ عظیم ہے مدثر مرزا کے پڑوسی اسماعیل نے کراچی یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کو بتایا کہ مدثرمرزا کے بیٹے واثق نے انہیں فون کیا اور کہا کہ والدصاحب فون نہیں اٹھارہے واثق کے کہنے پر ہم مرکزی دروازے سے اندر کودے لیکن گھراندر سےبھی بند تھا واثق نے فون پر کہا دروازہ توڑ دیں لیکن ہم نے چابی والے کو لاکر گھر کھولا تو مدثر مرزا اپنے بیڈ پر تھے، انہوں نے چشمہ پہنا ہوا تھا اور موبائل سینے پر رکھا ہوا تھا انہیں فوری طور گلشن اقبال کے نجی اسپتال لےکرگئے جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی ڈاکٹرز کے مطابق مدثر مرزا کو انتقال کیے دس سے بارہ گھنٹے گزر چکے تھے، مدثر مرزا کے پڑوسی اسماعیل کا بتانا ہے کہ ان کی میت سرد خانے میں رکھوادی گئی ہے ان کے بیٹا بہو اور اہلیہ 4بجے کی فلائٹ سے کراچی پہنچ رہےہیں جس کے بعد نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان کیا جائے گا۔
جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس
Leave a Reply