پنجاب یونین آف جرنلسٹس کی کو ششوں سے آئی ٹی این ای چیئرمین رواں ہفتے تین روز لاہورمیں صحافیوں کے مقدمات کی سماعت کریں گے

اہور(پریس ریلیز )17نومبر 2022ء

پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدر ابراہیم لکی ،جنرل سیکرٹری خاور بیگ وایگزیکٹو کونسل نے صوبہ بھر کی صحافتی کمیونٹی کو خوشخبری دی ہے کہ اسلام آباد کے بعد چیئرمین آئی ٹی این ای رواں ہفتے تین روز لاہور
میں مقدمات کی سماعت کرینگے ،اس ضمن میں آئی ٹی این ای حکام اورپی یوجے کے درمیان باہمی رابطوں کے بعد یہ طے پایا کہ دودراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی سہولت کیلئے سرکاری دفاتر کیساتھ ساتھ لاہورپریس کلب میں بھی صحافیوں کو اپنے کیسز کی پیروی کیلئے بہت جلدآن لائن سماعت کی سہولت دی جائے گی جس کیلئے پریس انفرمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی )حکام کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ۔تاکہ دیگر شہروں میں سماعت کے دوران لاہورکی صحافی برادری کو سفری اخراجات سے بچایا جاسکے۔

پی یوجے کے صدر ابراہیم لکی اورجنرل سیکرٹرئ خاور نے مذید بتایا کہ آئی ٹی این ای چیئرمین جناب شائد محمود کھوکھر رواں ہفتے لاہورمیں 19 نومبر سے 21 نومبر تین روزکیسز کی باقاعدہ سماعت کرینگے جبکہ اگلے ماہ 12 سے 14 دسمبر تین روز تک آئی ٹی این ای چیئرمین کراچی جائینگے اور مقدمات کی سماعت کرینگے ۔

اپنے ایک بیان میں ان کا مذید کہناتھاکہ اب تک بے شمار صحافی جو ذاتی طور پر اپنے کیس کی پیروی کیلئے عدالت نہیں جاسکے وہ آن لائن سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں اوراس بابت اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔

جاری کردہ
خاور بیگ
جنرل سیکرٹری

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.