حيدرآباد(پ-ر) حيدرآباد یونین آف جرنلسٹس نے جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن کے قیام کی سندھ کابینہ سے منظوری اور اس کے نوٹیفکیشن کے اجرا کا خیرمقدم کیا ہے اور اسے صوبے میں صحافیوں کے تحفظ کی راہ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ حيدرآباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر جئه پرڪاش موراني اور جنرل سیکریٹری جاني خاصخيلي سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ سال جولائی میں سندھ اسمبلی سے جرنلسٹس پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری کے بعد اس قانون کے تحت سندھ ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ رشید اے رضوی کی سربراہی میں جرنلسٹس پروٹیکشن کمیشن قائم کيا گیا ہے. کمیشن کے قیام سے صوبے بھر کے صحافیوں اور میڈیا ورکرز میں ایک تحفظ کے احساس نے جنم لیا ہے کہ اب سرکاری سطح پر ایک ایسا ادارہ موجود ہے جہاں صحافی یا میڈیا ورکر کے خلاف ہونے والے جرائم پر ایکشن لیا جاسکے گا۔اگر آئندہ کسی صحافی یا میڈیا ورکر کو کسی فرد یا ادارے کی جانب سے ہراساں کیا جائے، اسے یا اس کے اہلخانہ کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا جائے یا سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کی کوشش کی جائے تو وہ فوری طور پر کمیشن کو اس کی اطلاع دے۔ قانون کے مطابق کمیشن ایسے واقعات کا ازخود نوٹس بھی لے سکے گا۔
جاني خاصخيلي
جنرل سیکریٹری
حيدرآباد یونین آف جرنلسٹس
Leave a Reply