کے یو جے ارکان سے سالانہ فیس کی ادائیگی کی تاریخ بڑھادی گئی

راچی یونین آف جرنلسٹس نے ارکان سے سالانہ فیس کی وصولی کی تاریخ میں اضافہ کردیا ہے، ارکان اب سالانہ فیس کی ادائیگی 30 نومبر 2022 تک کرسکیں گے۔ کے یو جے کے جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی کی جانب سے جاری ایک اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کے یو جے کے ارکان سے سالانہ فیس کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے جو اب 30 نومبر 2022 تک لی جائے گی۔ کے یو جے کے تمام اراکین سالانہ فیس کے 240 روپے کے یو جے کے خازن یا مجلس عاملہ کے کسی بھی رکن کے پاس جمع کراسکتے ہیں ارکان سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ فیس کی ادائیگی کے بعد رسید ضرور حاصل کریں تاکہ وہ بوقت ضرورت کام آسکے۔ کے یو جے کے ارکان کی جنرل ممبر شپ لسٹ کے یو جے کی ویب سائٹ پر موجود ہے جہاں ارکان اپنا نام دیکھ سکتے ہیں

جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.