کے یو جے کا محسن بیگ کیخلاف کراچی میں مقدمے کے اندراج پر شدید ردعمل

کے یو جے کا محسن بیگ کیخلاف کراچی میں مقدمے کے اندراج پر شدید ردعمل
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے، صدر شاہد اقبال
ایک طرف صحافی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں دوسری طرف انہیں مقدمات کا سامنا ہے، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے ہاتھوں گرفتار سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی میں ایک اور مقدمہ درج کرنے کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی ان انتقامی کارروائیوں کا نوٹس لیں کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ محسن بیگ کیخلاف کراچی میں ایک اور مقدمے کا اندارج پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں محسن بیگ کیخلاف حوالہ ہنڈی کے ایک ملزم کو رہا کرانے کی کوشش پر مقدمہ درج کیا ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ محسن بیگ کے معاملے پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک گیر احتجاج اور سیشن عدالت سے ایف آئی اے کی چھاپہ مار کارروائی کو غیر قانونی قرار دیئے جانے کے بعد وفاقی حکومت بوکھلاہٹ میں ایسے اقدامات کررہی ہے کراچی یونین آف جرنلسٹس چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں اور ایک صحافی کیخلاف پے در پے جھوٹے مقدمات کے اندراج پر ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللّہ عباسی اور دیگر ذمے داروں کیخلاف کارروائی کریں بیان میں کراچی میں سینئر صحافی اطہر متین کے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک طرف صحافی اپنے ساتھیوں کی لاشیں اٹھارہے ہیں اور دوسری طرف ان کیخلاف جھوٹے مقدمات بھی درج کئے جارہے ہیں یہ سب ملک میں آزادی صحافت کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ بنتا جارہا ہے جس کا اثر پاکستان پر ایف اے ٹی ایف میں بھی پڑ سکتا ہے۔

جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرلُ سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.