کراچی یونین آف جرنلسٹس کی خواتین صحافیوں کی ٹرولنگ کی مذمت

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی خواتین صحافیوں کی ٹرولنگ کی مذمت
کراچی سے تعلق رکھنے والے خواتین صحافیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے، صدر شاہد اقبال
محسن بیگ کے معاملے پر کے یو جے کے احتجاج کی خبر شیئر کرنے پر فہمیدہ یوسفی کو ٹرول کیا گیا، جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی

کراچی یونین آف جرنلسٹس نے کراچی سے وابستہ خواتین صحافیوں کی سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی سخت الفاظ میں شدید مذمت کی ہے اور ایف آئی اے سائبر کرائم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کیخلاف غیرقانونی اقدمات کی بجائے سوشل میڈیا پر خواتین صحافیوں کو ہراساں کیے جانے کا نوٹس لے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں سینئر صحافی محسن بیک کی ایف آئی اے سائبر کرائم کے ہاتھوں غیرقانونی گرفتاری کے بعد محسن بیگ کی حمایت کرنے والی خواتین صحافیوں کو سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جارہا ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی سینئر صحافی فہمیدہ یوسفی بھی شامل ہیں، فہمیدہ یوسفی نے محسن بیگ کی گرفتاری کے معاملے پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کی احتجاج کی کال کو اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے شیئر کیا تھا جس کے بعد انہیں حکمران جماعت کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ہراساں کیا جارہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی ٓزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر یقین رکھنے کا جھوٹا ڈرامہ کرتی ہے اصل میں وہ ایک فاشسٹ جماعت ہے جو خود پر کسی بھی قسم کی تنقید برداشت نہیں کرسکتی۔ کے یو جے نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ محسن بیگ کی غیرقانونی گرفتاری کا نوٹس لیے جانے کے ساتھ ساتھ خواتین صحافیوں کی ٹرولنگ کا بھی نوٹس لیں۔۔

جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.