فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹس بھی صحافی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کا تاریخی فیصلہ، کے یو جے کا اظہار مسرت
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ صحافیوں کی ایک اور جیت ہے، کے یو جے
کے یو جے کا سندھ حکومت سے بھی قانون میں فوٹو اور ویڈیو جرنلسٹس کی کیٹگری تبدیل کرنے کا مطالبہ
کے یو جے کا سعید غنی اور مرتضی وہاب سے رابطہ، حکومتی عہدیدار کیٹگری تبدیل کرنے پر راضی ہوگئے
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جانب سے جرنلسٹس پروٹیکشن بل میں فوٹو جرنلسٹس اور ویڈیو جرنلسٹس کی کیٹگری تبدیل کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے صحافیوں کی ایک اور جیت قرار دیا ہے کے یو جے نے سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی صحافیوں کے تحفظ کے صوبائی قانون میں فوٹو جرنلسٹس اور ویڈیو جرنلسٹس کی کیٹگری کو تبدیل کرے۔ کے یو جے کے صدر شاہد اقبال اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر ستمبر 2020 میں تاریخی فیصلہ دینے والی اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک اور شاندار فیصلہ دیا ہے جس سے حکومتی غلطی سدھارنے کا موقع ملا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ فوٹو جرنلسٹس، ویڈیو جرنلسٹس اور پروڈیوسر بھی صحافی کی تعریف پر پورا اترتے ہیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کے موقع پر اپنے کمنٹس دیتے ہوئے کہا کہ فوٹو جرنلسٹس اور ویڈیو جرنلسٹس کا کام ایک رپورٹر سے بھی زیادہ اہم ہوتا ہے ایک تصویر یا وڈیو جو تاثر چھوڑتی ہے وہ کسی تبصرے کم نہیں ہوسکتا۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی جانب سے تیار کردہ جرنلسٹس پروٹیکشن کے قوانین میں فوٹو جرنلسٹس اور ویڈیو جرنلسٹس کو صحافی کی کیٹگری سے نکال کر میڈیا پریکٹشنرز کی کیٹگری میں ڈال دیا گیا تھا کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد سندھ حکومت سے بھی اس معاملے کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے جنرل سیکریٹری کراچی یونین آف جرنلسٹس نے صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی اور وزیراعلی کے مشیر برائے قانون مرتضی وہاب سے فون پر رابطہ کیا اور ان سے قانون میں تبدیلی کے طریقہ کار پر بات کی دونوں حکومتی عہدیداروں نے اس بات پر رضامندی ظاہر کی کہ فوٹو جرنلسٹس اور ویڈیو جرنلسٹس کی کیٹگری کو میڈیا پریکٹیشنر سے تبدیل کرکے جرنلسٹس کردیا جائے گا تاہم اس کے لیے سندھ اسمبلی سے ترامیم منظور کرانا ہوں گی کے یو جے کا وفد جلد ہی حکومتی عہدیداروں اس معاملے پر مزید پیش رفت کیلئے ملاقات کرے گا۔
جاری کردہ
فہیم صدیقی
جنرل سیکریٹری
کراچی یونین آف جرنلسٹس
Leave a Reply