کے یو جے کے انتخابات، پروگریسیو پینل نے مسلسل پانچویں سال کلین سوئپ کرلیا
شاہد اقبال صدر، فہیم صدیقی جنرل سیکریٹری، اعجاز شیخ اور جاوید قریشی نائب صدر منتخب
رانا لیاقت خازن، یونس آفریدی اور سمیر قریشی جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے پر کامیاب
پروگریسیو پینل نے مندوبین کی تمام 25 نشستیں بھی جیت لیں
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات برائے سال 2021-22 میں پروگریسو پینل نے مسلسل پانچویں مرتبہ کلین سوئپ کرلیا۔ کراچی پریس کلب میں ہفتے کو منعقدہ انتخابات معروف سماجی شخصیت کرامت علی کی سربراہی میں قائم کردہ الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں ہوئے جس کے دیگر ارکان میں انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان کے کو چیئرمین اسد بٹ، معروف سماجی شخصیت اور سیںئر صحافی مہناز رحمان، معروف مزدور رہنما ناصر منصور، فیصل صدیقی، زہرہ خان، قاضی خضر، سعید بلوچ اور ذوالفقار شاہ شامل تھے۔ الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر شاہد اقبال پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے ان کے مقابل امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے جبکہ نائب صدر کی دو نشستوں پر اعجاز شیخ اور جاوید قریشی منتخب ہوئے ان کے مقابل آزاد امیدوار آصف شیخ ناکام ہوگئے۔ جنرل سیکریٹری کے عہدے پر فہیم صدیقی، خازن کے عہدے پر رانا لیاقت، جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں پر یونس آفریدی اور سمیر قریشی بھی بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں ان کے مقابل امیدواروں نے انتخابات سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔ مجلس عاملہ کی سات نشستوں پر بالترتیب عامر شیخ، ایم اظہر، محمد قمر خان، مدثر غفور، شعیب برنی، سمیرا ججہ اور زاہد فخری کامیاب ہوئے الیکشن کمیٹی کے مطابق مندوبین کی 25 نشستوں پر بھی پروگریسیو پینل کے ہی تمام امیدوار فہیم صدیقی، احمد خان ملک، خورشید تنویر، حبیب خان غوری، خورشید عباسی، فیضان لاکھانی، ایوب جان سرہندی، اشرف خان، ماجد خان، مدثرغفور، ابراہیم صالح، کامران مغل، ایم اطہر خان، نعیم کھوکھر، سجاد کھوکھر، محمد فیاض آر آئیں، قاضی آصف، رانا طاہر، وقاص عالم انگاریہ ، سردار لیاقت کشمیری، شکیل خان، وہاج علی، زاہد اقبال بھٹہ، زاہد فخری، رسول بخش چنہ کامیاب ہوئے۔ کے یو جے کے انتخابات کے لیے قائم کردہ الیکشن کمیٹی کے لیے معروف سماجی شخصیات نے خود کو رضاکارانہ طور پر پیش کیا تھا معروف سماجی شخصیت ایدھی فاونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی الیکشن کمیٹی کی طرف سے ووٹوں کی گنتی کے عمل میں شریک رہے۔
Leave a Reply