کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2022 کے لیے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں الیکشن کمیٹی نے ابتدائی فہرست جاری کردی
کراچی یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2022 کے لیے قائم کردہ الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق کے یو جے کے 29 جنوری 2022 کو ہونے والے انتخابات کے لیے صدر کے عہدے پر9 امیدواروں کی جانب سے 13 فارم جمع کرائے گئے ہیں جبکہ نائب صدر کی دو نشستوں کے لیے 9 امیدواروں اور خازن کی نشست کے لیے 6 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں جنرل سیکریٹری کے عہدے کے لیے 7 امیدواروں کی طرف سے 8 فارم جمع کرائے گئے ہیں جبکہ جوائنٹ سیکریٹری کی دو نشستوں کے لیے 7 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں الیکشن کمیٹی کے مطابق کے یو جے کی مجلس عاملہ کی 7 نشستوں پر مجموعی طور پر 28 فارم جمع کرائے گئے ہیں جبکہ ڈیلیگیٹس کے لیے 103 فارم جمع کرائے گئے ہیں۔

Share the post

Leave a Reply

Your email address will not be published.